سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گیس کنکشنز بحال کر کے بہت غلط کیا گیا ہے،آپ دو قسم کے کنکشنز نہیں لگا سکتے، گیس کا ریٹ کیسے الگ ہوسکتا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام’’ کوئسچن آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر کوئی دو رائے نہیں ہوتی،جو آپ پر حملہ آور ہوگا آپ نے اس کا مقابلہ کر کے ختم کرنا ہے۔
وزیراعظم کا ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
آج افغانستان اور روس کے تعلقات اچھے ہیں اوریہاں جنگ ہورہی ہے،افغانستان کے عوام سے ہمارے گہرے تعلقات ہیں، نوبت یہاں تک نہیں آنی چاہیے تھی،دو مسلمان ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہئے۔
تحریک طالبان پاکستان افغانستان سے پاکستان پر حملہ آور ہے ،افغانستان کو چاہیے کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو ،ہمیں ڈپلومیٹک طریقے سے اس مسئلےکو حل کرنا چاہئے۔
ہمیں افغانستان کو اعتماد دینا ہوگا اور ان کو ہمیں اعتماد دینا ہوگا،ہمیں صرف یہ چاہئے کہ ان کا علاقہ پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔
ہم کسی اور ملک کی مدد کے بغیر اپنے مسائل خود حل کرسکتے ہیں،ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے معاملات حل نہیں ہوتے۔
موسم سرما کیلئے گیس کا نیا شیڈول جاری
انہوں نےمزید کہا کہ سرحدوں کے حوالے سے پالیسی وفاقی حکومت کی ہوتی ہے۔سرحدوں کی پالیسی کے حوالے سے صوبائی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔
حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے،دہشتگردی کیخلاف وفاق اور صوبے کو ایک پیج پر آنا چاہئے،دو ممالک کےتعلقات شخصیات پر نہیں اصول اور باہمی مفاد کی بنیاد پر ہوتے ہیں،تعریفوں سے ملک نہیں چلتا۔
