وزیراعظم کا ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان – ہم نیوز – Hum News

وزیراعظم کا ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان – ہم نیوز – Hum News


وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کا دیرینہ مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر کے گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشنز کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اب گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں ری گیسیفائیڈ لیکویڈ نیچرل گیس (RLNG) کے نئے کنکشنز جاری کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب 2022 میں پی ڈی ایم حکومت اقتدار میں آئی تو ملک کو کئی طرح کے دباؤ کا سامنا تھا۔ گیس کی قلت کے باعث نئے کنکشن دینا ممکن نہیں تھا اور ہر درخواست دہندہ سے معذرت کرنا پڑتی تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت گیس کا انفرااسٹرکچر تیار کر لیا گیا تھا، پائپ لائنز بچھا دی گئی تھیں، مگر گیس دستیاب نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اب حالات بہتر ہونے کے بعد گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز کا اجرا ممکن ہو گیا ہے۔

ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم

وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، اور آج کا دن عوام کے لیے خوشی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسی تسلسل کا حصہ ہے جو میاں نواز شریف کے دورِ حکومت میں شروع ہوا تھا، جب 2013 میں ملک بھر سے اندھیروں اور طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top