پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تبدیلی کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تبدیلی کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد وسیم کو 2024 میں ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، تاہم ان کی کوچنگ کے دوران ٹیم کی کارکردگی مسلسل تنزلی کا شکار رہی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے یہ فیصلہ ٹیم کی ناکامیوں، ناقص کوچنگ اور اندرونی اختلافات کے بعد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد وسیم کو مکمل سپورٹ ملنے کے باوجود وہ نتائج دینے میں ناکام رہے، اور ویمن ٹیم ویمن ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے بھی کوچ کے رویے اور کوچنگ کے انداز پر شکایات موصول ہوئیں۔

بتایا گیا کہ محمد وسیم خود بلےباز رہ چکے ہیں، مگر ان کی کوچنگ میں ٹیم کی بیٹنگ بدترین کارکردگی کا شکار رہی۔

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ ہیڈ کوچ کے طور پر وسیم کی بولنگ و بیٹنگ کوچ سمیت اسٹاف سے بھی نہیں بن سکی۔

جب کہ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی اور ورلڈ کپ کے دوران کئی اہم کیچز ڈراپ کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق محمد وسیم نے کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیم سلیکشن میں بھی اہم کردار ادا کیا اور سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں اپنی مرضی سے کیں، تاہم نتائج صفر رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کی جگہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا اور انڈیا میں جاری ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور قومی ٹیم 7 میں سے ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔

4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچز بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top