چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں میں تبدیلی سے متعلق خبروں پی سی بی کا ردعمل

چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں میں تبدیلی سے متعلق خبروں پی سی بی کا ردعمل


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح طور پر ان حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید کردی جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں تبدیل کی جاسکتی ہیں۔

اپنے بیان میں پی سی بی کا کہنا تھا کہ ’یہ مایوس کن ہے کہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس نے کل کی میڈیا بات چیت سے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے تبصروں کو غلط طریقے سے پیش کیا اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تاریخوں میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں گمراہ کن طور پر حوالہ دیا ہے۔ اس طرح غیر ضروری سنسنی خیزی کو جنم دیا گیا ہے۔‘

اس میں مزید کہا گیا کہ ’میڈیا ٹاک کے دوران چیئرمین پی سی بی نے واضح طور پر کہا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کےلیے تیاری کو یقینی بناتے ہوئے، تینوں اسٹیڈیمز کی دوبارہ تعمیر اور دوبارہ ڈیزائن کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔‘

پی سی بی نے مزید کہا کہ ’چیئرمین نے یہ بھی بتایا کہ کچھ ڈومیسٹک میچز کو بلاتعطل تعمیراتی کام کی سہولت کےلیے منتقل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے لیکن یہ کسی بھی طرح سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق نہیں جو 8 ٹیموں کے بین الاقوامی ایونٹ کے طور پر پی سی بی کے لیے ایک ترجیح بنی ہوئی ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’کرکٹ بورڈ پاکستان کے تین مشہور وینیوز پر عالمی معیار کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کےلیے پوری طرح پُرعزم ہے، جو ہمارے پُرجوش کرکٹ شائقین کےلیے ایک ناقابل فراموش تجربے کو یقینی بناتا ہے۔ اس عزم کے مطابق پی سی بی نے پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک ڈرافٹ شیڈول پیش کر دیا جس کی مجوزہ تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک ہیں۔‘




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top