Monday, July 15, 2024
HomePakistani Newsپی ٹی آئی چھوڑی ہی نہیں تو اس میں واپس جانے کا...

پی ٹی آئی چھوڑی ہی نہیں تو اس میں واپس جانے کا کیا مطلب؟ فواد چوہدری – ہم نیوز


سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑی ہی نہیں تو اس میں واپس جانے کا کیا مطلب، میں اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔‘

نجی چینل کے ایک پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے جیل سے باہر آنا ہے تو انہیں کچھ قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔ ڈیل اور انگیجمنٹ میں فرق ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو انگیجمنٹ کی طرف جانا چاہیے، دینے لینے کے لیے بہت کچھ ہے کیونکہ ملک کے حالات کو معمول پر لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود بھی ڈیل کرنے والے نہیں اور نہ ان کا ووٹر انہیں ڈیل کرنے دے گا، جذباتی کیسز کی وجہ سے ہی پاکستان کی سیاست خراب ہوئی ہے، ذاتی کیسز کا خاتمہ کریں تاکہ ملک کے حالات معمول کی طرف آئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو نہیں جائیں گی کیونکہ اس بات پر ججز کا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی چاہئیں، اس پر ججز میں تقسیم ہے، ججز مان رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان لینے کے فیصلے کی غلط تشریح کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کی غلط تشریح کی سزا عوام یا جماعت کو کیوں مل رہی ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے کی غلط تشریح کی تو سزا بھی اسے ہی ملنی چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوبارہ اٹھا لیا جاتا ہے اور تشدد کیا جاتا ہے، تو جو وہ کہیں گے وہی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب حالات اور وقت بدل رہا ہے، اسی لیے لوگ بھی سامنے آرہے ہیں، ہم بندوقیں اٹھا کر پہاڑوں پر نہیں چڑھ سکتے، بیرون ملک نہیں جاسکتے، ہم تو منت ترلے والے لوگ ہیں، اسی سے کام چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دباؤ برداشت کرنے کی بھی ہر شخص کی ایک حد ہوتی ہے، دباؤ بھی ہر جگہ مختلف ہوتے ہیں، کسی پر تشدد تو کسی کی فیملی پر دباؤ ہوتا ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل برداشت نہیں کرسکیں گے، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پی ٹی آئی ٹوٹ جائے گی، جواب 8 فروری کو مل گیا۔

انہوں نے کہا تیسرا خیال یہ بھی تھا کہ عرب دنیا بانی پی ٹی آئی سے نفرت کرتی ہے اور عرب دنیا ڈالر کا ڈھیر لگا دے گی لیکن وہ بھی نہیں ہوا، سارے خیالات بس خیالات ہی رہے، ایک بھی پورا نہیں ہوا، پاکستان کو معمول پر لانا ہے، وہ نہیں ہورہا، پوری سیاست ہی بانی پی ٹی آئی کے گرد گھوم رہی ہے۔

 



News provided courtesy of

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments