Sunday, July 14, 2024
HomeSports Newsبھارتی باکسر کو شکست دینے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی...

بھارتی باکسر کو شکست دینے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی کراچی پہنچ گئے


سندھ پولیس کے جوان نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تھائی لینڈ میں مقابلے میں شکست دی تھی۔

تھائی لینڈ میں پروفیشنل باکسنگ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی کراچی پہنچ گئے۔ 

کراچی ایئرپورٹ پر ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی علی رضا، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی اور سندھ پولیس کے جوانوں نے شہیر آفریدی کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ 

سندھ پولیس کے جوان نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تھائی لینڈ میں مقابلے میں شکست دی تھی۔ شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کیا تھا۔ 

اس حالیہ کامیابی کیلے ساتھ شہیر آفریدی پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئین بن گئے ہیں۔





News courtesy by “JANG NEWS”

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments